وزیر اعلیٰ نتیش کی صدارت میں کابینہ نے 46 تجاویز کو منظوری دی

تاثیر  ۱۰  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 10 ستمبر: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں منگل کی شام ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں سی ایم گرامین سیتو یوجنا کے تحت 204 کلومیٹر نئی سڑک کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دربھنگہ ایمس کے لیے مرکزی حکومت کو 37.31 ایکڑ اراضی کی منتقلی سمیت کل 46 تجاویز کو منظوری دی گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ کئی محکموں میں بڑے پیمانے پر نئی تقرریاں ہوں گی۔ اس کے لیے پوسٹ بنائی گئی ہے۔بہار قانون ساز اسمبلی کے قائد حزب اختلاف، پارلیمانی سکریٹری، وہپ اور ہاوس لیڈر (تنخواہ الاو?نس) رول میں ترمیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے تاکہ بہار قانون ساز اسمبلی کے وہپ کو نائب وزیر کے بجائے وزیر مملکت کا درجہ دیا جا سکے۔ بہار کے 6421 نئے قائم اور اپ گریڈ شدہ ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کل 6421 اسسٹنٹ کے عہدے بنائے گئے ہیں۔ اس پر ہر سال ایک ارب 27 کروڑ 13 لاکھ 58 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ یعنی ان تمام اسکولوں میں ایک اسسٹنٹ کی تعیناتی کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جیل ڈائریکٹوریٹ میں ا? فس اٹینڈنٹ کی 10 اضافی ا?سامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔بہار ہیلتھ سائنس یونیورسٹی کے انتظامی کاموں کے لیے کل 60 ا?سامیاں تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ دیہی تعمیرات میں 231 اسسٹنٹ انجینئرکو کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمت دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں کام کے مفاد میں 350 ٹیکنیکل سپروائزر کی جونیئر انجینئر کے عہدے پر باقاعدہ تقرری تک آو ٹ سورسنگ کے ذریعے خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور اس پر اٹھنے والے سالانہ اخراجات کا تخمینہ 13 کروڑ رو 25 لاکھ 73 ہزارپے ہے۔بہار ٹورازم برانڈنگ اینڈ مارکیٹنگ پالیسی 2024 کی منظوری کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے پٹنہ میں پی پی پی موڈ پر تین فائیو اسٹار ہوٹلوں کی تعمیر اور آپریشن کی منظوری دی گئی ہے۔ مکھیہ منتری گرامین سیتو یوجنا کو دیہی ورکس ڈپارٹمنٹ کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ زرعی پیداوار کی ذخیرہ اندوزی، مارکیٹنگ، ویلیو ایڈیشن، ایکسپورٹ کے فروغ اور دیہی منڈیوں کی ترقی کے لیے محکمہ زراعت کے تحت ڈائریکٹوریٹ ا?ف ایگریکلچرل مارکیٹنگ کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ بہار ریاستی ا?لودگی کنٹرول بورڈ ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیبلشمنٹ کیڈر ریگولیشن 2024 کو منظوری دے دی گئی ہے۔ آریہ بھٹہ نالج یونیورسٹی کی ملکیت والی زمین پر میٹھا پور میٹرو ریل اسٹیشن کے ریمپ کی تعمیر کے لیے 23 کروڑ 52 لاکھ روپے کی ادائیگی پر مذکورہ زمین کو پٹنہ میٹرو کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نتیش کابینہ نے طویل عرصے تک غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں سات سرکاری ڈاکٹروں کو برخاست کر دیا ہے۔ اس میں پرائمری ہیلتھ سنٹر سمتلاکے ڈاکٹر چمن لال، صدر اسپتال جموئی کے ڈاکٹر روی کمار چودھری، روہت کمار باساک، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پران پور کے ڈاکٹر رویش رنجن، پرائمری ہیلتھ سنٹر دھمداہا کے ڈاکٹر شکیل جاوید، کٹیہار کے ڈاکٹر امیت کمار اور ایڈیشنل ہیلتھ سنٹر پرائمری مراکز صحت دیورا بازار بی کوٹھی پورنیہ کے ڈاکٹر مسیح الرحمن شامل ہیں۔