میمن نشا نے سنبھالا سہسرام ​​میونسپل کارپوریشن کے کمشنر عہدہ کا چارج

تاثیر  ۵  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سہسرام ​​میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر یتیندر پال کے تبادلے کے بعد اور انکے جانے کے بعد میونسپل کمشنر انچارج کے عہدے پر کام کرنے والی ڈپٹی میونسپل کمشنر میمن نشا نے سہسرام ​​میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنر کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ کئی وارڈوں کے وارڈ کونسلروں نے میونسپل کمشنر انچارج میمن نشا کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا ۔ اس دفتر کی تاریخ یہ بن گئی ہے کہ وہاں جو بھی افسر آتے ہیں، وہاں کے کونسلر انھیں غیر قانونی کام کرانے کا رنگ دے دیتے ہیں جسکی وجہ سے کئی سابق افسران اور چیف کونسلر نگرانی محکمہ چھاپہ ماری کے بعد جیل بھی جا چکے ہیں، لیکن گھوٹالے کا خواب وہیں کا وہیں دیکھا جا رہا ہے، آگے کیا ہوگا؟  تاہم، چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی میونسپل کمشنر انچارج میمن نشا نے آئندہ درگا پوجا تہوار کے موقع پر صفائی کے انتظامات، سڑکوں کی جدید کاری نالی کچرا نکاسی پر بات چیت اور غور و خوض شروع کر دیا ہے ۔ انچارج میونسپل کمشنر میمن نشا نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی، سب کے تعاون سے شہر کو بہتر بنایا جائیگا، انہوں نے وارڈ کونسلرس سے بھی پرجوش تعاون کرنے کو کہا، انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مکمل کرنا ہے، کام بھی ترجیحی بنیادوں پر کئے جائینگے ۔ انچارج میونسپل کمشنر میمن نشا کے چارج سنبھالنے کے بعد بڑی تعداد میں وارڈ کارندے بشمول نائب میئر ستیونتی دیوی، وارڈ کونسلر سوکانتو دیوی، گلشن افروز، منمن سنگھ، یتیندر سنگھ، چلبل سنگھ، سنجئے ویش و دیگر اہم لوگ ان سے ملنے وہاں بھی سہسرام ​​میونسپل کارپوریشن دفتر پہنچے ۔