تاثیر ۲۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ : پارس ایچ ایم آر آئی ہسپتال کی طرف سے چائلڈ کینسر آگاہی مہینے (سی سی اے ایم) پر ایکپروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ریاست بھر سے 20 ایسے بچوں نے حصہ لیا جنہوں نےکینسر کو شکست دی تھی۔ انہوں نے بیماری کے دوران جاری علاج کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ پروگرام میںکینسر کے زیر علاج بچے اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔ اس کے بعد کینسر سے متعلق آگاہی پر 10 منٹ کی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ 10 منٹ کا مراقبہ سیشنبھی منعقد کیا گیا تاکہ لوگ سنگین بیماریوں سے لڑنے میں اس کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔اس موقع پر ہیماٹو آنکولوجی کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر اویناش کمار سنگھ نے کہا کہ چائلڈ کینسرآگاہی مہینہ (سی سی اے ایم ) ہر سال ستمبر میں منایا جاتا ہے۔ اس دوران یکم سے 30 ستمبر تک کےدوران پوری دنیا میں کئی طرح کے بیداری پرو گرام چلائے جا رہے ہیں۔ اس سال کا تھیم ’’کلوز دیکیئر گیپ ‘‘ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک میں کینسر کے علاج کے نتائج کافیاچھے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک میں یہ بہت کم ہے۔ اس وقت کا موضوع اس خلا کو پر کرنے کیکوشش ہے۔اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے سہولت ڈائریکٹر انیل کمار نے کہا کہ یہ ماہ 1990 میں شروع ہوا تھا اور2024 میں اس کی 34ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اس کا مقصد بچوں میں ہونے والی اس بیماری کےبارے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنا ہے۔پروگرام کے دوران ڈاکٹر ابھیشیک آنند، ڈاکٹر شیکھرکیسری، ڈاکٹر شیو کمار مشرا، ڈاکٹر مفیض الرحمن، ڈاکٹر چنمے بسوال اور اسپتال کے مختلف شعبوںکے ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود تھا۔۔