تاثیر ۱۹ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 19 ستمبر:- گزشتہ 17 ستمبر کو ضلع اردو زبان سیل کے انچارج افسر آلوک کمار ضلع ویلفیئر افسر دربھنگہ نے ضلع اردو زبان سیل کی طرف سے ضلع مجسٹریٹ جناب راجیو روشن (آئی اے ایس) کو میمنٹو پیش کیا۔ضلع مجسٹریٹ نے ضلع اردو زبان سیل کی سرگرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے بہار سرکار کے منصوبوں کو یایہ تکمیل پہنچانے میں بھرپور دلچسپی لینے کی تلقین کی ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں اردو ڈائریکٹوریٹ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے زیر ہدایت ضلع اردو زبان سیل دربھنگہ کلکٹریٹ کے زیر اہتمام اردو داں طلبہ حوصلہ افزائی تقریری مسابقے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پوزیشن لانے والے طلبہ وطالبات کو ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے اسناد بھی دیا جانا تھا، اسی پر دستخط کرانے کے لیے ضلع اردو زبان سیل انچارج افسر، آلوک کمار، مترجم ڈاکٹر جسیم الدین اور شاہد انصاری ڈی ایم چیمبر میں حاضر ہوئے تھے۔ اس موقع پر ضلع اردو زبان سیل کے مترجم ڈاکٹر جسیم الدین نے اپنی کتاب “پریم چند اینڈ دی عرب ورلڈ” بھی ضلع مجسٹریٹ کو پیش کیا۔کتاب دیتے ہوئے دو تین منٹ کی مختصر گفت وشنید بھی ہوئی۔ ضلع مجسٹریٹ نے حوصلہ افزا کلمات کہے۔ اس موقع پر معروف آرٹسٹ ڈاکٹر افتخار نے ڈی ایم دربھنگہ کے لیے تیار کردہ فوٹو گراف بھی پیش کیا۔ ساتھ میں کامران مانو ماڈل اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر مظفر اسلام ، شاہد انصاری ، ضلع اردو زبان سیل بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر مظفر اسلام نے کہاکہ ڈی ایم صاحب کے روبرو ہوکر خو شگوار ملاقات بات رہی۔ ان کے مصروف ترین وقت میں سے کچھ حصہ آج ہم لوگوں کو بھی ملا۔ ان کی خندہ پیشانی اور برملا نیک خواہشات کے اظہار سے دل باغ باغ ہوگیا۔