ڈی ایم نے گرکھا میں مشروم پروڈکشن فارم کا کیا دورہ

تاثیر  ۵  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کاروبار کو بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ مدد کی یقین دہانی
 گرکھا/سارن (نقیب احمد)
ڈی ایم امن سمیر نے جمعرات کو گرکھا بلاک کے سادھ پور پنچایت کے پھولوریا میں واقع کسان اجے کمار یادو کے ذریعہ چلائے جانے والے مشروم فارم کا دورہ کیا۔جس کا مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کے ذریعہ ضلع کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔اس کی شروعات مسٹر یادو نے 1919 میں نارائن فریش مشروم فرم کے نام سے کی تھی۔اس فارم میں روزانہ 6-7 کوئنٹل بٹن مشروم تیار کیے جا رہے ہیں۔یہاں تقریباً 40-50 لوگ کام کرتے ہیں۔جن میں زیادہ تر خواتین ہیں۔مسٹر یادو نے بتایا کہ ان کے فارم سے مقامی بازار کو روزانہ تقریباً 2 کوئنٹل مشروم سپلائی کیا جاتا ہے۔باقی پروڈکٹ کو پٹنہ،سلی گڑی،موتیہاری،سیوان وغیرہ جیسے مقامات پر بھیجا جاتا ہے۔ڈی ایم نے مسٹر یادو سے ان کے کاروبار، سالانہ لاگت اور سالانہ آمدنی،کاروبار میں درپیش مسائل وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر اور ڈسٹرکٹ ہارٹیکلچر آفیسر کو ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ فرم کو مزید ترقی دینے اور ضلع کے کسانوں میں اس کی تشہیر کے لیے ہر ممکن اسکیموں کے ذریعے مدد فراہم کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کلکٹر شپرا چودھری،ڈی اے او اور دیگر افسران موجود تھے۔