تاثیر ۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) صدر اسپتال سہسرام کے ٹراما سینٹر میں 24 گھنٹے کام کرنے والے ڈاکٹرس اور اہلکار خوف کی حالت میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔ ٹراما سینٹر میں زخمیوں کے علاج کیلئے آنے والے لواحقین کے درمیان جھگڑا لڑائی کے کئی واقعات ہوچکے ہیں ۔ مریضوں کے لواحقین کا ہیلتھ ورکرس سے اکثر جھگڑا ہوتا رہتا ہے، جبکہ متعدد بار وہاں چوری کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں، ایسے میں سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر محکمہ صحت نے ٹراما سینٹر میں مزید پولس اہلکاروں کے ساتھ فوجیوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مورخہ 5 اگست کو بھی مریضوں کے لواحقین ٹراما سینٹر میں علاج کیلئے آئے تھے، آپس میں جھگڑ پڑے لاٹھی، اینٹ اور پتھر استعمال ہونے لگے تھے، لڑائی کے دوران ٹراما سینٹر میں افراتفری مچ گئی تھی، حملہ اور فائرنگ کے متاثرین بھی صدر اسپتال سہسرام کے ٹراما سینٹر پہنچ جاتے ہیں رشتہ داروں کا ایک ہجوم بھی ان کے ساتھ آ جاتا ہے، جہاں ایک بڑا ہجوم جمع ہونے پر جھگڑے کا زیادہ امکان ہو جاتے ہیں ۔ اسپتال کی سیکیورٹی کیلئے تعینات گارڈس بھی صورتحال کو سنبھالنے کے قابل نہیں رہتے ہیں ۔