تاثیر ۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ : بہار عوامی کوآپریٹیو بینک کے بہی خواہوں کی ایک اہم نشست ڈاکٹر اظہار احمد ، ڈپٹی چیرمین کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اس نشست کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے بینک کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر سید ناصر عباس نے کہا کہ گزشتہ بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ مورخہ ۸ ؍ ستمبر کو ہونے والے اے جی ایم میٹنگ سے پہلے کچھ بینک کی بہی خواہوں سے رائے مشورہ کیلئے ایک نشست کی جائے ۔ انہوں نے بتا یا کہ آج کی اس نشست میں اس بات پر غوروخوض ہوا کہ بینک کو کس ڈھنگ سے آگے لے جایا جائے جس سے بینک میں ترقی کا معاملہ آگے بڑھے۔ ڈپازٹ میں اضافہ کیلئے عوامی رابطہ مہم چلائے جانے فیصلے پر غوروخوض ہوا۔ چھوٹے و ماہانہ ڈپازٹ کیلئے لوگوں کے درمیان جانے کا بھی فیصلہ ہوا۔ تاکہ بینک کے منافع میں مزید اضافہ ہوسکے ۔ لوگوں اور ادارے سے اس بینک میں ڈپازٹ کرنے کی اپیل کی جائے ۔ ریکوری کیلئے قرض داروں کو باور کرایا جائے کہ اگر آپ بینک کی رقم لوٹاتے ہیں تو سود میں رقم کی تخفیف کیلئے بینک غور کرسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی کئی اہم امور پر غور و خوض ہوا۔ اس موقع پر بینک کے ڈائریکٹر پرویز غنی، ہارون رشید کے علاوہ لاء کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر شریف،محفوظ عالم ، شہنواز عالم سونو، سید شاد عالم ، گیا، سلطان احمد گیا، فریدالدین آرٹیکس ٹیلر، شاہد اختر ایڈووکیٹ، محمد شفیع عالم ، ڈاکٹر انوارالہدیٰ بھی موجود تھے