تاثیر ۲ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج 42 بہار بٹالین این سی سی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل ڈی ایس ملک نے روہتاس ضلع کے جموہار میں واقع نارائن ورلڈ اسکول کو این سی سی کے ذیلی یونٹ سینٹر کے طور پر تسلیم کیا ہے ۔ این سی سی کے توسیعی منصوبے کے تحت منظور شدہ اس سب یونٹ سینٹر کی منظوری خط کرنل ڈی ایس ملک نے مشترکہ طور پر شیل فاؤنڈیشن کے سکریٹری گووند نارائن سنگھ اور انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر میڈم مونیکا سنگھ کو دیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 100 اسامیوں کے ساتھ اس ذیلی یونٹ میں طلباء کی تربیت 25-2024 کے اس تعلیمی سیشن سے شروع ہوگی ۔ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، جو اتحاد اور نظم و ضبط کے بنیادی منتر کے ساتھ کام کرتی ہے، 15 جولائی 1948 سے ملک کی آئندہ نسل میں نظم و ضبط کے نئے معیار پیدا کرنے کی علامت ہے، گووند نارائن سنگھ نے کرنل ڈی ایس ملک کو ایک چوغہ اور گلدستہ دیکر اسکول پر انکے اعتماد کیلئے انکا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے اسکول کے طلباء کو ایک نئی سمت ملیگی، اسکول کے ڈائریکٹر نے اسکول فیملی کی جانب سے اس قبولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے، انکا خیال ہے کہ این سی سی کی تربیت حاصل کرنے سے اسکول کے طلباء میں نئی توانائی پیدا ہوگی، انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل کو مثبت اور فعال کام میں مصروف رکھنا ٹیلنٹ کو اپ گریڈ کرنے کا ایک بہتر طریقہ ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ یونٹ طلباء کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کریگا اور ان میں روزگار پیدا کرنے کی صلاحیتوں کو بھی فروغ دیگا ۔