جم مالک کو ماری گولی ، جاں بحق

تاثیر  ۱۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 13 ستمبر:ساوتھ دہلی کے پوش علاقے گریٹر کیلاش میں جمعرات کی دیر شب بدمعاشوں نے جم کے مالک پر اس وقت گولی چلا دی جب وہ جم سے نکل کر گھر جا رہے تھے۔ جم مالک کو پانچ گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کی شناخت نادر شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سی آر پارک کا رہائشی ہے۔ بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی براڑ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی شناخت میں مصروف ہے۔