کمل ناتھ پہنچے باگیشور دھام

تاثیر  ۲۱  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کھجوراہو/چھترپور، 21 ستمبر: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ ہفتہ کو باگیشور دھام پہنچے۔ باگیشور دھام پہنچنے کے بعد کمل ناتھ نے پہلے باگیشور بالاجی مندر میں درشن کئے۔ اس کے بعد کمل ناتھ نے باگیشور دھام کے پیٹھادھیشور پنڈت دھیریندر کرشن شاستری سے ملاقات کی اور آشیرواد لیا۔
اس سے پہلے کمل ناتھ چھتر پور ایئرپورٹ پہنچے، جہاں این ایس یو آئی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے تروپتی بالاجی مندر کے پرساد میں چربی پائے جانے کے معاملے پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کا خلاصہ ہونا چاہیے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جمعرات کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے تروپتی بالاجی مندر کے ’’لڈو پرسادم‘‘ میں جانوروں (بیف) کی چربی ملانے کا الزام لگایا تھا۔ دیر شام نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ نے بھی چربی اور مچھلی کے تیل کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔ اس کے بعد پورے ملک میں کہرام مچ گیا۔