زمین کی کاغذات درست کرنے کے لئے عوام پریشان

تاثیر  ۱۹  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کوچادھامن/ کشنگنج( زاہد حسین مصباحی)
کوچادھامن بلاک کے عوام زمین کی کاغذات درست کرنے کے لئے پریشان ہے۔زمین میوٹیشن اور پیمائش وغیرہ کو لےکر علاقے کے لوگ انچل کوچادھامن کا چکر لگاتے ہیں پر کام نہیں ہونے سے مایوس گھر لوٹتے ہیں۔اس موقع پر بلاک آفس کوچادھامن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بی ایس پی ایم ایل اے امیدوار کوچادھامن محمد بابل عالم نے بتایا کہ زمین سروے کے متعلق کاغذات کو درست کرنے کے لئے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگ انچل آفس کا چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔لیکن آفس میں کام نہ کے برابر ہوپاتا ہے۔انہوں نے بلاک کے افسران کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بلاک میں افسران وقت پر نہیں پہونچتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا کام وقت پر نہیں ہوپاتا ہے اگر افسران اپنے وقت مقررہ پر بلاک آفس پہونچ جائے تو ہمیں امید ہے کہ لوگوں کا کام وقت پر ہوجائے گا اور لوگ راحت کی سانس لیں گے