الموڑہ اور چمپاوت میں بدری ناتھ روڈ سمیت کئی سڑکیں درہم برہم

تاثیر  ۲۷  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دہرادون، 27 ستمبر: اتراکھنڈ میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے کئی مقامات پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بدری ناتھ روٹ کے علاوہ الموڑہ اور چمپاوت کے کئی راستے بارش کی وجہ سے بند ہیں، انہیں کھولنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سکریٹری ونود کمار سمن نے کہا کہ بارش کی وجہ سے بدھ کی شام تک 54 سڑکیں بند تھیں، انہیں ٹریفک کے لیے ہموار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں مختلف مقامات پر بارش ہو رہی ہے، لیکن بارش وقفے وقفے سے اور ہلکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جائزہ میٹنگ کی تھی اور حکام کو بند سڑکوں کو کھولنے کی ہدایت دی تھی۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سکریٹری نے کہا کہ 14 ستمبر کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے جائزہ میں 480 سڑکوں کو بلاک کیا گیا تھا۔ اب تک 430 راستے مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔