اسمارٹ میٹر لگانے کی مخالفت کرنے پر، بھپورہ گاؤں کے 50 سے زائد صارفین کی کاٹی گئی بجلی

تاثیر  ۲۴  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے بھوانی پور پنچایت کے بھپورہ گاؤں میں اسمارٹ میٹر لگانے کی مخالفت کرنا صارفین کو مہنگا پڑ گیا ذرائع کے مطابق بھپورہ گاؤں میں اسمارٹ میٹر لگانے گئے بجلی ملازمین کی مقامی لوگوں نے جم کر مخالفت کی جس کی وجہ سے 50 سے زائد بجلی صارفین کے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی جس کے سبب شدید گرمی کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث پچاس سے زائد صارفین کے گھروں میں بجلی منقطع ہوگئی صورتحال ایسی بن گئی کہ مڈل اسکول بھپورہ کے کئی طلباء گرمی سے بےہوش گئے پرنسپل سنیل کمار نے اس کا مقامی کلینک میں علاج کروایا ساتھ ہی  اس کے والدین اور ایجوکیشن آفیسر کو صورتحال سے آگاہ کیا بتایا جاتا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود  محکمہ بجلی کے جے ای کے حکم پر افرادی قوت کے اہلکاروں اور آر آر ایف کے اہلکاروں نے آدھے گاؤں کی  بجلی کی سپلائی بند کر دی تھی اس درمیان بھپورہ گاؤں میں قائم مڈل اسکول کے ایچ ایم سنیل کمار نے بتایا کہ جے ای کو بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے کہا گیا لیکن وہ موبائل نہیں ریسو کئے افرادی قوت کے اہلکار جتیندر کمار نے موبائل پر بتایا کہ اسمارٹ میٹر نہ لگانے کی وجہ سے سپلائی بند کر دی گئی ہے یہاں صارفین محکمہ بجلی کی آمرانہ کارروائی سے ناراض ہیں اور فوری بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے  مقامی سندیپ  ساہ ، محمد  ندیم،