تاثیر ۲۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی) گزشتہ کل ارریہ کے رکن پارلیمینٹ پردیپ کمار سنگھ اور ضلع کونسل کے صدر آفتاب عظیم پپو نے ارریہ کورٹ ریلوے اسٹیشن جانے والی سب سے اہم سڑک ک مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر سنگ بنیاد رکھا، یہ سڑک دو مرحلوں میں بنائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں قومی شاہراہ 27 سےارریہ کورٹ اسٹیشن کی گمٹی تک بنے گی۔ جس پر کل 3 کروڑ 93 لاکھ روپے لاگت آئے گی، اس سڑک کی کل چوڑائی اٹھارہ فٹ ہوگی، اس سڑک کی تعمیر آج سے شروع ہوگی۔ خود ضلع پریشد، بہار حکومت کے بشکریہ اس موقع پر ضلع پریشد کے تمام ممبران، ضلع کے نائب ٹنائب صدر چاندنی دیوی کے ساتھ ضلع پریشد کے تمام افسران، انجینئر اور اہلکار موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع کے معززین موجود تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت پرانا مطالبہ تھا جس کے بارے میں لوگ برسوں سے پریشان تھے، اس لیے آج کا دن بہت ہی خوشی کادن ہے اور موسم بھی بہت خوشگوار ہو گیا ہے اس موقع پر ضلع پریشد کے صدر آفتاب عظیم پپو نے کہا کہ آج یہ بہت سنہرا لمحہ ہے، میں اس کی تعمیر کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہوں۔ جو کہ آج مکمل ہو چکا ہے، اس سڑک کے مکمل ہونے سے عوام کو کافی سہولت میسر آئے گی۔ پپو عظیم نے بتایا کہ یہ سڑک ہمیشہ سے ہماری ترجیحات میں شامل ہے، آج وہ خواب پورا ہونے پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دیگر نے بتایا کہ اس مرحلے میں این ایچ ٢٧ سے چاندنی چوک تک سڑک تعمیر کی جائے گی، اس موقع پر سابق چیف منصور عالم، نائب صدر گوتم ساہ، سشمیتا ٹھاکر کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔