تاثیر ۳ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 03 ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو برونائی کے سلطان حاجی حسن البلقیہ کی دعوت پر سرکاری دورے پر بندر سیری بگاوان پہنچے۔ بندر سری بگاوان پہنچنے پر، وزیر اعظم مودی کا رسمی طور پر برونائی کے ولی عہد اور وزیر اعظم کے دفتر میں سینئر وزیر شہزادہ حاجی المہتدی باللہ نے استقبال کیا۔
یہ دورہ اس لئے خاص ہے کیونکہ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا برونائی کا پہلا دوطرفہ دورہ ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 40 سال مکمل کر رہے ہیں۔