کجلیٹا گاؤں میں تعمیر بنیادی صحت مرکز بھوت بنگلہ میں تبدیل

تاثیر  ۲۵  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریاستی حکومت کو گرامینوں کی صحت کی کوئی پرواہ نہیں ہے:شاہنواز عالم/جوکیہاٹ بلاک حلقہ کی ہردار پنچایت میں عام لوگوں کو طبی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تعمیر کرایا گیا ذیلی صحت مرکز خود بیمار پڑا ہے۔ محکمہ کی عدم توجہی کے سبب یہ بنیادی صحت مرکز‌ بھو ت بنگلہ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ہر دار پنچائت کے کجلیٹا گاؤں وارڈ نمبر چھ میں تعمیر کرایا گیا اس بنیادی صحت مرکز کے بارے میں مقامی رہائشی قاری طارق جمیل نے بتایا کہ 20 سال قبل حکومت نے دیہی خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے یہاں ذیلی صحت مرکز کی تعمیر کروایا تھا۔ صحت مرکز کی تعمیر کے بعد کچھ دنوں تک یہاں اے این ایم و دیگر صحت عملوں کی چہل پہل تو رہی، لیکن پھر اس کی طرف کسی نے بھی مڑ کر بھی نہیں دیکھا۔ محکمانہ غفلت کے باعث اسپتال خستہ حال ہو چکا ہے۔ وہیں اس ضمن میں آر جی ڈی کے مقامی ایم ایل اے شاہنواز عالم سے دریافت  کرنے پر انہوں نے کہا کہ ایک کجلیٹا ہی نہیں بلکہ ضلع کی پنچایتوں میں تعمیر سبھی بنیادی صحت مراکز کا یہی حال ہے۔ کچھ اسپتال جلاون گھر بن چکا ہے تو کچھ میں موذی جانور نے اپنا بسیرا بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو پی ایچ سی اور صدر اسپتال جس میں کہ محض نزلہ زکام اور بخار و سر درد کی گولیاں ہی دستیاب رہتی ہیں کے بھرو سے چھوڑ دیا ہے۔ جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوکیہاٹ ریفرل اسپتال میں میری کوشش سے ڈاکٹروں کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔ اس سے ریفرل ہسپتال جوکیہاٹ میں طبی خدمات کچھ حد تک بہتر ہوئی ہیں۔ایم ایل اے شاہنواز عالم نے حکومت سے ضلع کے گرامی علاقے میں تعمیر ذیلی اسپتال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گرامین علاقے کے لوگوں کی صحت کا بھی خیال کرے کیونکہ یہ لوگ بھی حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں۔ مسٹر عالم نے کہا کہ نتیش حکومت کو گرامی علاقے کے لوگوں کی صحت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اور گرامین علاقے میں حکومت کی جانب سے طبی خدمات نہ ہونے کی وجہ غریب عوام پریشان ہیں۔