راشٹریہ لوک مورچہ ضلع میں بنائے گا پانچ لاکھ ممبر

تاثیر  ۸  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
راشٹریہ لوک مورچہ کے زیراہتمام چلائی جارہی رکنیت سازی مہم کی کامیابی کے لیے میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع صدر ڈاکٹر اشوک کشواہا نے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے پارٹی کے قومی صدر اوپیندر کشواہا کو ملک کے ایوان بالا کے لیے بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھیجی۔انہوں نے 9 اگست کو میونسپل چوک میں ممبر سازی مہم کے آغاز کی کامیابی اور تاریخی تقریب پر تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی پذیرائی کی۔اجلاس میں ضلع میں پانچ لاکھ ممبران بنانے اور پارٹی کو ضلع میں نمبر ون بنانے کی قرارداد منظور کیا گیا۔ممبر سازی مہم کی کامیابی کے لیے تمام بیس بلاکس میں انچارجز کا تقرر بھی کیا گیا۔تمام بلاکس اور پنچایتوں میں رکنیت سازی مہم چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔میٹنگ میں اسپیشل انچارج کم ریاستی جنرل سکریٹری اور ترجمان برجیندر کمار پپو،ریاستی سکریٹری امیش کشواہا،ریاستی جنرل سکریٹری اوم پرکاش کشواہا،نوجوان لیڈر راہل سنگھ،رام بابو شرما،برج کشور سنگھ،حسنین عالم،مکیش کمار سنگھ،ڈاکٹر ایچ کے رنجن،دھرم ناتھ پرساد،اشوک سنگھ،اروند کمار سنگھ،شیو کمار سنگھ،دھنیش کمار مشرا،متھلیش کمار سنگھ،منوج کمار سنگھ،ہریندر سنگھ،اندردیو سنگھ،ارون کمار سنگھ،ڈاکٹر چندن کمار،وشال پرتاپ،کندن پرکاش،رام لگن سنگھ،دھرمیندر سنگھ،انشومان مشرا،راجیش پرساد،منجے کشواہا،ارجن کمار سنگھ،راجیو کمار،ونش راج وغیرہ موجود تھے۔