تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سیتامڑھی (مظفر عالم) سیتامڑھی شہر کے ہوٹل امن وہار میں وقف بورڈ کے تعلق سے امارت شرعیہ سیتامڑھی ضلع شاخ کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ جناب ڈاکٹر محمد ساجد علی خان کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں امارت شرعیہ کے معاون ناظم مولانا احمد حسین مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ مہمان اعزازی جناب مولانا عبدالمنان قاسمی صاحب ناظم و بانی مدرسہ امدادیہ اشرفیہ راجو پٹی موجود تھے اور سیتامڑھی ضلع کے کئی بلاکوں کے ذمہ داران اور امارت شرعیہ سے دلچسپی رکھنے والے لوگ تشریف لائے تھے جن میں ڈاکٹر محمد کلیم اختر پوپری مولانا محمد شمیم اختر قاسمی پوپری قاری مشتاق احمد مولانا محمد مطیع الرحمن قاسمی صدرالمدرسین مدرسہ فیض عام پھلوریا محمد شمس شاہنواز سکریٹری امارت شرعیہ سیتامڑھی مولانا محمد تنویر احمد شمسی سکریٹری مدرسہ ڈیولپمنٹ أرگنائزیشن سیتامڑھی محمد ریاض صدیقی بریارپور مولانا مامون رشید پریہار فیض احمد تمنے پریہار محمد سیف اللہ پریہار محمد عامر ایڈوکیٹ محمد طالب حسین صدرالمدرسین مدرسہ اسلامیہ کریمیہ ابراہیم پور محمد سراج ایڈووکیٹ سمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام اور دانشوران موجود تھے اس موقع سے امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سے تشریف لائے مولانا احمد حسین نے موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کو بچانے کیلئے امارت شرعیہ نے پورے ملک میں خاص کر بہار میں تحریک چھیڑ دی ہے وقف بورڈ کی املاک کو بچانے کی مہم میں سبھی مسلمانوں کو شامل ہونے کی بات کہی اور پٹنہ کے باپو سبھا گار میں 15ستمبر کو منعقد ہو نے والی تحفظ اوقاف کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے سیتامڑھی ضلع سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی اس موقع سے امارت شرعیہ کے سیتامڑھی ضلع صدر جناب ڈاکٹر ساجد علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوقاف کے تحفظ کیلئے سیتامڑھی ضلع کے عوام امارت شرعیہ کے شانہ بشانہ اور قدم سے قدم ملا کر مہم میں شامل رہیں گے اور تحفظ اوقاف کانفرنس میں سیتامڑھی ضلع سے کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اس موقع سے جناب مولانا عبدالمنان قاسمی نے کہا کہ تحفظ اوقاف کانفرنس میں سیتامڑھی ضلع کے علمائے کرام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے محمد شمس شاہنواز نے کہا کہ وقف بل میں مرکزی حکومت کی من مانی نہیں چلے گی اور اوقاف کے تحفظ کیلئے امارت شرعیہ کے ساتھ پورا سیتامڑھی ضلع کھڑا رہے گا