تاثیر ۶ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
روٹری کلب آف پٹنہ کنکر باغ کے زیر اہتمام پروگرام کا انعقاد
پٹنہ، 6 ستمبر(پریس ریلیز) سماجی تنظیم روٹری کلب آف پٹنہ کنکرباغ کی طرف سے اناپورنا پروجیکٹ کے تحت آج پٹنہ کے کمہرار واقع انتر جیوتی بالیکا ودیالیہ (بلائنڈ اسکول) میں مفت کھانا تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے اسپانسر روٹیرین بلرام سریواستو تھے۔یہ پروگرام دوپہرساڑھے بارہ بجے سے منعقد ہوا، جس میں روٹری کلب کے بہت سے ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر روٹری کلب کے صدر روٹیرین راج کشور سنگھ، سکریٹری روٹیرین گووند کمار، سابق ڈسٹرکٹ گورنر روٹیرین راکیش پرساد، روٹیرین اجیت کمار سنہا، سابق صدر روٹیرین ڈاکٹر شنکر ناتھ، سابق صدر روٹیرین ایس این سنگھ، روٹیرین بلرام سریواستو، سابق روٹیرین آر ایس سنگھ، سابق صدر روٹیرین آر پی سریواستو، روٹیرین نرنجن کمار، روٹیرین شیلیش کمار بنٹی، روٹیرین سنجے کمار، پپو سنگھ اور دیگر معزز ممبران موجود تھے۔اسکول کے وارڈن اور سٹاف نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔