سیبی گورننگ باڈی کی میٹنگ آج ،انڈیکس ڈیریویٹوز فریم ورک سمیت کئی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال

تاثیر  ۳۰  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 30 ستمبر: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی گورننگ باڈی کے ممبران کی پیر کو منعقد ہونے والی میٹنگ پر مارکیٹ کی نظریںرہنے والی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں مارکیٹ کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور میڈیئٹرس سے متعلق کئی اہم فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج جو فیصلے کیے جا سکتے ہیں، ان میں انڈیکس ڈیریویٹوز ڈھانچے کو مضبوط بنانے سے متعلق بھی فیصلہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح، فیوچرز اینڈ آپشنز (ایف اینڈ او) کے ایکسپائری رولز اور انسائیڈر ٹریڈنگ کے قوانین کو تبدیل کرنے پر بات ہو سکتی ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ سیبی کی چیئرپرسن مادھوی پوری بوچ کے خلاف عائد الزامات پر بحث ہو سکتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں گورننگ باڈی امریکن شارٹ سیلر ایجنسی ہنڈنبرگ ریسرچ کی طرف سے چیئر پرسن مادھوی پوری کے خلاف لگائے گئے الزامات اور کانگریس پارٹی کی طرف سے کئی قسطوں میں لگائے گئے الزامات پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اگر مادھوی پوری کے خلاف الزامات پر بات ہوتی ہے تو چیئرپرسن خود میٹنگ سے واک آؤٹ کر جائیں گی، تاکہ گورننگ باڈی کے دیگر ممبران اس معاملے پر کھل کر بات کر سکیں۔