نتیش کمار سے ملنے پہنچے تیجسوی یادو

تاثیر  ۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 3 ستمبر: طویل عرصے کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار اور بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں آج خالی پڑے دو انفارمیشن کمشنرز کی تقرری کو لیکر آج میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ تقریباً ایک گھنٹے تک چلی۔
بہار میں انفارمیشن کمشنر کے دو عہدے خالی ہیں۔ دونوں عہدوں پر تقرری کے لیے آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں ایک میٹنگ ہوئی۔