اردو پرائمری اسکول میں طلبہ کی تعداد اور عمارت کو دیکھ کر ضلع کلکٹر کا اظہار اطمینان

تاثیر  ۱۲  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امراوتی ، 12 ستمبر: امراوتی ضلع کے چندور بازار میں علامہ اقبال نگر پریشد اردو پرائمری اسکول نمبر 1 کا دورہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر سوربھ کٹیار نے وہاں کی خوبصورت عمارت، صفائی ستھرائی اور طلبہ کی تعداد کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔
ضلع کلکٹر نے چندر بازار تعلقہ کا دورہ کیا تو وہاں کے میونسپل کونسل نے اردو پرائمری اسکول کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل شیخ عبدالفاروق نے ضلع کلکٹر کا استقبال کیا۔ ضلع کلکٹر نے کلاس چہارم کے طلباء￿ سے بات چیت کی۔ سکول کی ترقی کے بارے میں معلومات حاصل کیں