تاثیر ۲۴ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 ستمبر: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپراؤ جادھو نے منگل کو لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک ہائبرڈ پروگرام میں ٹوبیکو فری یوتھ کیمپین یعنی تمباکو سے پاک نوجوان مہم 2.0 کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا۔ یہ مہم دو ماہ تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے ملک بھر کے طبی اداروں میں تمباکو نوشی کے خاتمے کے مراکز کا افتتاح بھی کیا۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کی صحت اور تندرستی کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانا ہے۔