موریگاؤں میں دو بنگلہ دیشی گرفتار

تاثیر  ۲۲  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

موریگاؤں (آسام)، 22 ستمبر: فارنرز ٹریبونل کورٹ کی طرف سے بنگلہ دیشی قرار دیے گئے دو افراد کو موریگاؤں پولس کی فرنٹیئر برانچ نے کل رات گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے دونوں بنگلہ دیشیوں کو آج غیر ملکی پناہ گزین کیمپ بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ان دونوں کو فارنرز ٹریبونل نے سال 2020 میں غیر ملکی شہری قرار دیا تھا۔ یہ دونوں عدالت کے فیصلے کے بعد سے فرار تھے۔ پولیس نے دونوں بنگلہ دیشیوں کو مکیربھیٹا تھانے کے تحت بارسیلا سے گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے دو افراد کی شناخت نورالحق (41) اور حسین علی (55) کے طور پر کی گئی ہے۔