مواصلاتی نظام کے دھماکوں کا ذمے دار اسرائیل ہے، ہم جواب دیں گے : حزب اللہ

تاثیر  ۱۸  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیروت،18ستمبر:حزب اللہ تنظیم نے منگل کی شام اپنے دوسرے بیان میں اسرائیل کو لبنان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے “پیجر” دھماکوں کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ان دھماکوں میں تقریبا 3 ہزار افراد زخمی ہوئے جن میں اکثریت حزب اللہ کے عناصر کی ہے۔اس سے قبل پہلے بیان میں حزب اللہ نے اپنے مختلف یونٹوں اور اداروں میں کام کرنے والے کارکنان کے متعدد “پیجر” آلات دھماکوں سے پھٹ جانے کی تصدیق کی تھی۔بیان میں واضح کیا گیا تھا کہ پراسرار دھماکوں کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں۔