تاثیر ۲۱ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 21 ستمبر:۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب ایک خاتون نے ہفتہ کو زہر کھا لیا۔ اسے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
گوتم پلی تھانہ کی پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون کانام رخسانہ ہے جو اصل میں شکوہ آباد کی رہنے والی ہے۔ سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت بہتر ہے۔ وہ گھر پر قبضے اور دوسرے فریق کی جانب سے موصول ہور ہی جان و مال کی دھمکیوں سے پریشان تھی۔ الزام ہے کہ پولیس بھی اس کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہی تھی۔ اس وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔