تاثیر ۳ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ( منہاج عالم) کل ہند اتحاد المسلمین پارٹی کے ذریعہ سنگٹھن انچارج محمد اسماعیل کی قیادت میں شاہ جنگی میں پہاڑ کے پاس فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا . پارٹی کے ضلع صدر الحاج محمد شاہین و دیگر عہدیداران و ممبران موجود تھے . اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر فرحان احمد نیازی ڈاکٹر شاہینہہ بانو ڈاکٹر ثنا حیدر ڈاکٹر حسنین ڈاکٹر امیت کمار ڈاکٹر زیڈ اصلاحی ڈاکٹر محمد عامر ڈاکٹر محمد نظر عالم نے مفت محمد نظر عالم نے فری مریضوں کی جانچ کر صلاح دی . جانچ کے بعد مدیضوں کو مفت میں دوائی تقسیم کی گئی . کل ہند اتحاد المسلمین پارٹی کے سنگٹھن انچارج محمد محمد اسماعیل نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں 500 سے زائد مریضوں کی جانچ کی گئ اور علاج کیا گیا .انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کا جزبہ رہنا چاہئے یہی انسانیت تقاضا بھی ہے .اس موقع پر ضلع صدر الحاج محمد شاہین ضلع معان کنوینر گوہر شاہد ضلع ترجمان شمش تبریز بلاک صدر محمد علی نائب صدر پرویز مشرف سمیت ممبر محمد پرویز غلام اشرف محمد فخرالحسن نوید سعود وغیرہ موجود تھےب.