تاثیر ۷ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رانچی:- بتاریخ 2/ربیع الآخر 1446ھ مطابق 6/ اکتوبر 2024ء بروز اتوار بہ وقت ساڑھے گیارہ بجے دن استاذ العلما ، مناظر اہل سنت ، شاگرد حافظ ملت حضرت علامہ مفتی عبد المنان کلیمی مصباحی صاحب مرادآبادی حضور امین شریعت رابع مرکزی ادارہ شرعیہ بحمدہ تعالی الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز ، ہند پیڑھی ، رانچی میں تشریف فرما ہوۓ ، مفتی محمد جمیل احمد مصباحی ، پرنسپل اسلامی مرکز نے گل پوشی کی اور تمام اساتذہ ، ارکان اور طلبہ نے شان دار استقبال کیا ۔
شش ماہی امتحان کا رزلٹ آؤٹ کیا گیا اور نمایاں کام یابی حاصل کرنے والے طلبہ کو انعام سے نوازا گیا اور ادارے کی جانب سے فراہم کردہ ٹوپیاں حضرت مفتی صاحب کے بافیض ہاتھوں سے مستحقین طلبہ کو عطا کی گئیں ۔
حضرت مفتی صاحب کا توسیعی خطاب ہوا اورادارے کے اساتذہ، ارکان اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی محنتوں کوسراہااورطلبہ کو نصیحت کرتےہوئےذکاوت و فطانت ، طلب علم کی خواہش اور دل چسپی ،محنت و لگن اور جہد مسلسل ،بہ قدر کفاف خوراک کی فراہمی ، استاذ کی رہ نمائی اور طویل مدت کی ضرورت و اہمیت اجاگر کی اور آسان لب و لہجہ میں فرمایا کہ ادارہ بہت حد تک طلبہ کی ضرورتیں پوری کرتا ہے لہذا آپ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور کام یابی حاصل کریں
حضرت کی تشریف آوری کی پوری کوشش حضرت علامہ مولانا محمد قطب الدین رضوی ناظم اعلی ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ اور ادارے کے نائب مہتمم قاری محمد ایوب رضوی صاحبان نے کی اور راہ ہموار کرکے حضرت مفتی صاحب کی آمد کویقینی بنایا. ناظم اعلیٰ صاحب نے بھی طلبہ کوناصحانہ کلمات گوش گزارکیا اور بتایا آپ حضرات کی سوانح میں مناظر اہل سنت کے ہاتھوں لیےگئےتحفے جلی حروف میں مندرج ہوں گے. اس درمیان جامعہ کے اساتذہ، طلبہ اراکین موجود رہے. صلاۃ سلام اور مناظرہ اہل وسنت وجماعت دعاؤں پرمجلس کی تکمیل ہوئ.