تاثیر ۸ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
امیٹھی، 8 اکتوبر: امیٹھی ضلع کے سنگرام پور تھانہ علاقہ کے تحت لوہیا نگر پرتاپ گڑھ روڈ پر کالیکن دھام کے قریب ایک تیز رفتار بے قابو ڈمپر نے پیدل چل رہے 15 سالہ طالب علم کو کچل دیا۔ طالب علم کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ تب پیش آیا، جب طالب علم کوچنگ سے گھر لوٹ رہا تھا ۔

