حزب اللہ کا ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بیروت ،24اکتوبر:حزب اللہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے 50 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر لبنان نے وادیٔ صور سے شہریوں کو فوری انخلاء کا حکم دے دیا تھا۔