تاثیر 18 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ( منہاج عالم) بیٹی بچاٶ بچاؤ بیٹی پڑھاٶ مہم کےتحت خواتین واطفال ترقیاتی نگم محکمہ فلاح بہبود کے ذریعہ ڈی آر ڈی اے کیمپس سے بیداری رتھ نکالا گیا. ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نول کشور چودھری نے بیداری رتھ کو ہری جھنڈی دیکھا کر بلاکوں میں روانہ کیا .یہ رتھ 12 نومبر تک ضلع کے سبھی بلاکوں کے پانچ پانچ مقام پر گشت کر لوگوں میں بیدار لائے گی .اس موقع پر اطلاعات عامہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر سول سرجن ڈی پی او آئ سی ڈی ایس سمیت سبھی افسران موجود تھے .