تاثیر 13 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن ، 13 اکتوبر : ضلع کے پپرا کوٹھی تھانہ علاقے میں عشقکے تنازع پر پرتشدد جھڑپ میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ پپرا کوٹھی کے جھکڑا گاو?ں میں پیش آیا۔ جہاں پر دو بنگالی خاندانوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی جس میں دونوں طرف سے چاقو ، کدال اور دیگر اسلحہ کا استعمال کیا گیا جس میں دیپو کمار ، وجے عرف کنہو اور دیپالی کماری شدید زخمی ہو گئے۔ جس میں ایک سنگین مریض کو مظفر پور ریفر کیا گیا ہے، جب کہ دوسرا موتیہاری صدر اسپتال میں زیر علاج ہے۔واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور اطلاع ملتے ہی پپراکوٹھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈی ایس پی صدر 2 کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔ ایس پی نے واقعے کے صرف چار گھنٹے بعد ہی واقعے میں ملوث تین نامزد ملزمین میں سے جگ بندھو بیاپاری عرف جگو ا?کاش بیاپاری کو گرفتار کر لیا ہے، اس کے ساتھ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا کپڑا بھی برا?مد کر لیا ہے۔ متوفی تپس چندر داس کے کپڑے ، چپل اور موبائل فون کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ڈی ایس پی جیتیش پانڈے نے اتوار کے روز کہا کہ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کے لیے ایس ایف ایل ٹیم کو بھی بلایا ہے۔