غلط معلومات اور سنسنی خیزی ملک کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتی ہے : نائب صدر

تاثیر  ۵  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ، 5 اکتوبر: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنیواضح کیا کہ شمال مشرق بھارت کا دل اور روح ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ سیاحت اور ترقی میں اس خطے کی صلاحیتوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ شمال مشرق صرف ایک جغرافیائی خطہ نہیں ہے بلکہ ثقافتوں، روایات اور قدرتی حسن کا ایک متحرک ٹیپسٹری ہے جو ہندوستان کے جوہر کو مجسم کرتا ہے۔ آج نئی دہلی میں پرتی دن میڈیا نیٹ ورک کے زیر اہتمام ’دی کانکلیو 2024‘ میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے حکومت کی ’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کے تبدیلی کے اثرات اور قومی بیانیے کی تشکیل میں میڈیا کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔