نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد گلا دبا کر قتل کا اندیشہ

تاثیر  ۵  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)بسن پور تھانہ حلقہ کے سوبھن ایکمی بائی پاس سڑک پر پیٹرول پمپ سے پہلے سنسان جگہ پر مین سڑک سے 20 فیٹ نیچے گڈھے سے ایک لڑکی کی لاش سنیچر کی صبح پولیس نے برآمد کر  تفتیش شروع کر دی ہے  نامعلوم لڑکی کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی ہے لڑکی لال سلوار و پیلا چهیٹ دار سمیز پہنے ہوئی تھی گلے میں دوپٹہ بندھے ہونے سے یہ لگ رہا ہےکہ لڑکی كا گلا دبا کر قتل کے بعد لاش کو سڑک کنارے ٹھکانے لگایا گیا ہے بشن پور کی جانب سے بھرول چوک سے آگے آنے والی سڑک پر گڈھے کے قریب سے لڑکی کا دونوں چپل برآمد ہونے کے ساتھ لاش پیٹھ کے سہارے پڑی ہونے سے یہ لگ رہا تھا کہ قتل کے واردات کو انجام دے کر لاش کو ٹھکانے لگایا گیا ہے

سمری و بشن پور تھانہ حلقہ کے سرحدی علاقہ میں لڑکی کی لاش برآمد ہونے کے بعد آس پاس کے لوگوں کی بھیڑ لگی رہی اطلاع پر صدر ایس ڈی پی او امیت کمار کے ساتھ ایف ایس ایل اور ٹیکنیکل ٹیم کے افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کیا  لڑکی کو دیکھنے سے لگ رہا تھا کہ گلا دبا کر قتل کے بعد لاش کو پھینکا گیا ہے تھانہ صدر شیلیش کمار نے برآمد نامعلوم لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے بتایا گیا ہے کہ لاش کی شناخت نہیں ہونے تک ڈی ایم سی ایچ کے کولڈ اسٹوریج میں 72 گھنٹوں تک رکھا جائے گا جائے وقوع پر متوفی کا فوٹو اور ویڈیو گرافی کیا گیا اس دوران سمری تھانہ صدر منیش کمار و اسسٹنٹ سب انسپیکٹر  پنکج رجک موجود تھے اس طرح ایکمی  بائی پاس سڑک پر لڑکی کی لاش برآمد ہونے کی دوسری واردات ہے تھانہ صدر نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد قتل کی وجہ کا صحیح پتہ چل سکے گا