نیشنل یوتھ فیسٹیول تحت موضوعاتی مقابلے اور سائنس میلے کا ہوا انعقاد

تاثیر  ۶  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ڈائریکٹر کلچرل افیئرز، آرٹ کلچر، یوتھ ڈپارٹمنٹ پٹنہ بہار اور ضلع انتظامیہ روہتاس،نہرو یوا کیندر کے مشترکہ زیراہتمام ضلع کلکٹر ادیتا سنگھ کی ہدایت پر مورخہ 5 اکتوبر 2024 کو 28 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول 2024-25 کے تحت موضوعاتی مقابلہ سائنس میلہ کا انعقاد روہتاس ضلع کے شیرشاہ انجینئرنگ کالج سہسرام ​​میں کیا گیا جسکا موضوع سائنس اور ٹیکنالوجی میں جدت طے گیا گیا تھا ۔ سائنس میلہ کا افتتاح ضلع ایڈیشنل کلکٹر کم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روہتاس چندر شیکھر پرساد سنگھ نے شمع افروزی کر کیا جہاں سب ڈویژنل آفیسر سہسرام، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر، ڈسٹرکٹ آرٹ کلچر آفیسر، سرکل آفیسر کرگہر، نہرو یووا کیندر کے نوجوان، شیرشاہ انجینئرنگ کالج کے پرنسپل اور دیگر اسسٹنٹ پروفیسرس موجود تھے ۔ اس مقابلے میں روہتاس ضلع کے تحت مختلف اسکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں کے بچوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں انوویشن کے موضوع پر اپنے اپنے پروجیکٹس کے ساتھ سائنس فیئر مقابلے میں حصہ لیا، تمام پروجیکٹس کو ڈسٹرکٹ لیول آفیسر اور انجینئرنگ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر کی سطح پر ترتیب وار معائنہ کے بعد اور مستقبل میں سائنس سے متعلق ترقی کیلئے ہر پروجیکٹ کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام دیا گیا ۔ سائنس میلے کے موضوعاتی مقابلے میں سہسرام ​​کے ڈی اے وی اسکول کو پہلی، سینٹ پال اسکول کو دوسری اور تیسری پوزیشن دی گئی ۔ تقریب کا اختتام ڈسٹرکٹ آرٹ کلچر آفیسر پنکج کمار کے ذریعہ دیگر شرکاء کو اعزاز سے نواز کر کیا گیا ۔