تاثیر 19 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 18 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی 23 اور 24 اکتوبر کو 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس جائیں گے۔ صدر ولادیمیر پوتن نے روس کی صدارت میں قازان میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کے لیے وزیر اعظم مودی کو مدعو کیا ہے۔ اس دورے کے دوران، وزیر اعظم اپنے ہم منصبوں اور برکس کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کا بھی امکان ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق’مساوات عالمی ترقی اور سلامتی کے لیے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس رہنماؤں کو اہم عالمی مسائل پر بات چیت کا موقع فراہم کرے گا۔ بات چیت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ سربراہی اجلاس برکس کی جانب سے شروع کیے گئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے اور مستقبل میں تعاون کے لیے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گا۔

