چار دراندازوں کو بنگلہ دیش واپس بھیجا: وزیر اعلیٰ

تاثیر  ۸  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 08 اکتوبر: چار بنگلہ دیشی دراندازوں کو گرفتار کر کے سرحد پار بنگلہ دیش واپس بھیج دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنت بسوا سرما نے آج سوشل میڈیا کے ذریعے کہا، ’’ہم دراندازی کے خلاف پوری طرح سے بیدار ہیں۔ جس کے نتیجے میں ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر ہماری آسام پولیس نے جہانگیر، نوکادیا بی بی، رومانہ اور حسین نامی چار بنگلہ دیشی دراندازوں کو گرفتار کیا۔ بعد میں انہیں سرحد پار بنگلہ دیش واپس بھیج دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’میں اپنے پولیس اہلکاروں کے دن رات کام کی تعریف کرتا ہوں، جنہوں نے سرحدوں کو محفوظ بنا کر دراندازی کو روکنے میں مدد کی ہے۔‘‘