یحییٰ سنوار کی مبینہ ہلاکت، اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ خوفزدہ

تاثیر  19  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

غزہ،18اکتوبر:اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ کو حماس سربراہ یحییٰ سنوار کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت کے بعد پریشانی لاحق ہو گئی ہے کہ یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ایناو زنگاؤکر جو 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی کے والد ہیں نے کہا ‘ سنوار کو ہلاک کر کے ہم نے سکور تو حاصل کر لیا ہے لیکن اب میرے بیٹے اور دوسرے یرغمالیوں کی جانیں مزید خطرے میں ہیں۔ ایک ویڈیو پیغام میں زنگاؤکر نے کہا ‘ اگر ہم ان کی جانیں نہیں بچاتے اور ان سب کو واپس گھروں میں نہیں لاتے تو اس جنگ کا حقیقی اختتام نہیں ہوگا اور یہ فتح مکمل فتح نہیں ہوگی۔