مغربی بنگال میں سمندری طوفان دانا کی وجہ سے مزید 2 اموات، کل مرنے والوں کی تعداد 4 ہوئی

تاثیر  26  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 26 اکتوبر:مغربی بنگال میں سمندری طوفان دانا کی وجہ سے مزید دو افراد کی موت ہو گئی، جس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد چار ہو گئی۔ حکام نے ہفتہ کو اس کی تصدیق کی۔
مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے بُدبُدعلاقے میں ایک شہری رضاکار چندن داس (31) کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ چندن پولیس ٹیم کے ساتھ گشت کر رہا تھا کہ غلطی سے بجلی کے تار کو چھو گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔
اس کے علاوہ ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کے ایک ملازم کی لاش تانتی پاڑہ میں ایک زیر آب سڑک پر ملی۔ اس کی موت ڈوبنے سے ہوئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ طوفان کے دوران مسلسل بارش کے دوران وہ اچانک پھسل کر گڑھے میں جا گرا اور بے ہوش ہوگیا۔ گھنٹوں تک کسی نے اسے باہر نہیں نکالا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔