تصادم میں این ایس سی این۔کے وائی اے کے جنگجو مارا گیا

تاثیر  25  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ایٹا نگر، 25 اکتوبر اروناچل پردیش کے لونگڈنگ ضلع میں جمعہ کو علی الصبح آسام رائفلز اور این ایس سی این (کے وائی اے) کے عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے انکاؤنٹر میں ایک جنگجو مارا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ این ایس سی این۔کے وائی اے کی ایک پارٹی واکا سے ہندوستان-میانمار سرحد کی طرف بڑھ رہی تھی۔ اس کے بعد وہاں تعینات آسام رائفلز کے سپاہیوں کو دیکھ کر این ایس سی این (کے وائی اے) کے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس کے جواب میں آسام رائفلز کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی۔ آسام رائفلز کی فائرنگ میں این ایس سی این۔کے وائی اے کا ایک کیڈر مارا گیا۔ پولیس اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کر رہی ہے۔