تاثیر 20 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 20 اکتوبر:عام آدمی پارٹی نے پنجاب کی چار اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے ایک پرانے امیدوار کو میدان میں اتارا ہے جبکہ تین دیگر سیٹوں پر نئے چہروں پر دائو لگا دیا گیا ہے۔
پنجاب کی ان چاروں سیٹوں کے ایم ایل اے اب ایم پی بن چکے ہیں۔ انہوں نے اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ گرمیت سنگھ میت ہیر، جو برنالہ سے ایم ایل اے تھے، اب سنگرور سے ایم پی ہیں۔ وہیں امریندر سنگھ راجہ وڈنگ، جو گدربہا سے ایم ایل اے تھے، اب لدھیانہ سے ایم پی ہیں۔ راجکمار چبیوال چبیوال اسمبلی سے ایم ایل اے تھے۔ اب وہ ہوشیار پور سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ وہیں سکھجندر سنگھ رندھاوا جو ڈیرہ بابا نانک سے ایم ایل اے تھے اب گورداسپور سے ایم پی بن گئے ہیں۔