پٹنہ میٹرو میں حادثہ ، دو مزدور کی موت

تاثیر  29  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 29 اکتوبر:یوالی کا تہوار شروع ہونے سے عین قبل پٹنہ کے اشوک راج پتھ علاقہ واقع پٹنہ سائنس کالج کے قریب میٹرو ٹنل میں سات مزدور پھنس گئے ، جن میں سے دو کی موت ہو گئی۔ڈی ایم ا?ر سی پی ا?ر او مونیکا دوبے نے بتایا کہ یہ حادثہ رات 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی وجہ مشین میں خرابی بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشین میں خرابی کے باعث ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی ، 6 زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے ایک کی موت ہوگئی۔ پانچ لوگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید رپورٹ بھیجی جائے گی۔ اس معاملے پر پٹنہ کے پیربہور تھانہ کے ایس ایچ او عبدالحلیم نے بتایا کہ پیر کی رات سرنگ میں مشین میں خرابی کی وجہ سے دو مزدوروں کی موت ہو گئی۔پٹنہ کے اشوک راج پتھ علاقے میں پٹنہ سائنس کالج کے قریب گذشتہ کئی مہینوں سے میٹرو کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ یہاں زیر زمین سرنگ بنائی جانی ہے۔ ایسے میں یہاں مزدوروں کی بڑی تعداد دن رات کام کرتے ہیں۔ اسی دوران کل رات میٹرو کی زیر تعمیر سرنگ میں سات مزدور پھنس گئے۔ جس میں دو کی موت ہو گئی۔ پانچ دیگر زیر علاج ہیں۔واقعے میں متوفی مزدور کی شناخت کرلی گئی ہے۔ اس کا نام شیام بابو بتایا جارہا ہے جو اڈیسہ کا رہنے والے تھے۔ وہ لوکو پائلٹ کا کام کرتا تھا۔