تاثیر 25 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 25 اکتوبر:سپریم کورٹ نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں اداکارہ ریا چکرورتی، ان کے بھائی اور والد کو راحت دی ہے۔ عدالت نے تینوں کے خلاف جاری سی بی آئی کے لک آؤٹ سرکلر کو منسوخ کرنے کے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی سی بی آئی کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہم آپ پر جرمانہ عائد کریں گے۔ عدالت نے کہا کہ سی بی آئی ایسے معاملات میں لک آؤٹ سرکلر جاری کر رہی ہے۔

