تاثیر 23 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 23؍ اکتوبر (پریس نوٹ) مرکز برائے فاصلاتی وآن لائن تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے تحت شعبہ تعلیم سے متعلق تین اہم پروگرام میں داخلے جاری ہیں۔ پہلا اہم پروگرام بی ایڈ B.Ed. (فاصلاتی طرز) کاہے جس میں برسرروزگار اساتذہ جو روایتی طرز پر ڈی ایل ایڈ (D.El.Ed) مکمل کرچکے ہیں‘ داخلے کے اہل ہیں۔ اس پروگرام کی تفصیلات ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde اور داخلہ پورٹل http://manuuadmission.samarth.edu.in/24 پر دیکھی جاسکتی ہے۔ درخواست فارم رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن جمع کرنا ہوگا۔ امیدواروں کا انتخاب اہلیتی امتحان (ET) کی بنیاد پر ہوگا۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30؍اکٹوبر 2024 ہے۔
اس کے علاوہ شعبہ تعلیم میں دلچسپی رکھنے والے اساتذہ اور دیگر افراد فاصلاتی طرزکے دیگر پروگرام جیسے ارلی چائلڈ ہوڈ کیئر اینڈ ایجوکیشن (Early Childhood Care and Education) اور اسکول لیڈر شپ و مینجمنٹ (School Leadership and Management) کے ڈپلوما پروگرام میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ ان پروگراموں میں داخلہ کی آخری تاریخ 14؍نومبر تک ہے۔
مزید تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر موجود ای پراسپیکٹس میں پڑھی جاسکتی ہیں۔ دیگر تفصیلات کیلیے طلبہ ہیلپ لائن نمبر 040-23008463 یا 040-23120600 ڈائل کرکے ایکسٹینشن نمبر 2207 یا 2208 پر صبح 09:30بجے سے شام 05:30 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے خواہشمند امیدوارو ں کیلئے ایک پری ایڈمیشن کاؤنسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ہے جو کہ آن لائن ہوگا۔یہ سیشن 25؍اکتوبر2024 دوپہر 3.00 بجے سے5بجے کے درمیان مندرجہ ذیل لنک پر ہوگا https://meet.google.com/sai-mqqw-sux ۔ خواہشمند اس میں شرکت کرکے مزید رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔