منی لانڈرنگ کیس میں انکش جین اور ویبھو جین کو ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

تاثیر  29  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 29 اکتوبر: دہلی ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کے ملزمین انکش جین اور ویبھو جین کو ضمانت دے دی ہے۔ جسٹس منوج کمار اوہری کی بنچ نے منگل کو دونوں ملزمین کو ضمانت دینے کا حکم دیا۔اس معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ نے 18 اکتوبر کو دہلی حکومت کے سابق وزیر ستیندر جین کو ضمانت دی تھی۔ ستیندر جین پر سال 2009-10 اور 2010-11 میں فرضی کمپنیاں بنانے کا الزام ہے۔ان کمپنیوں میں پریاس انفو سولوشن پرایویٹ لمیٹڈ،انڈو میٹل امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ،اکنچن ڈیولپرس پائیویٹ لمیٹڈ،منگلایتن پروجیکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔