تاثیر 14 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, 14 اکتوبر: فوج کے وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی)، لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے پیر کے روز جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں واقع جھنگر گاؤں کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری آپریشنل تیاریوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی غیر متزلزل تیاری پر ان کی بھرپور تعریف کی۔دورے کے دوران، جی او سی نے جھنگر میں عثمان کمیونٹی لرننگ سینٹر اور کیرئیر کونسلنگ ہب کا افتتاح بھی کیا اور اسے عوام کے نام وقف کیا، تاکہ مقامی لوگوں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ رہنمائی میں مدد فراہم کی جا سکے۔