شعبۂ فارسی پٹنہ یونیورسٹی میںایران کلچر ہائوس نئی دہلی سے وفد کی آمد

تاثیر  ۱  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ،01 اکتوبر: شعبۂ فارسی پٹنہ یونیورسٹی میں جناب فرید الدین فرید عصررائزن فرہنگی، جمہوری اسلامی ایران اور جناب قہرمان سلیمانی ڈائریکٹر ایران مرکز تحقیقات فارسی خانۂ فرہنگ ایران، نئی دہلی کی آمد ہوئی۔ان کے ہمراہ پروفیسر کلیم اصغر صدر شعبۂ فارسی جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی،جناب سعید اسناب، نمائندہ صدا وسیما،جمہوری اسلامی ایران، باقر مہدی اور بلال اصدق کی تشریف آوری ہوئی۔
شعبہ کے ریسرچ اسکالر عبد المتین اور پروین کمار نے مالاپہنا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔مہمانوں نے شعبۂ فارسی کی لائبریری کا جائزہ لیا اور مختلف شعبہ جات کے اساتذہ و طالب علم سے ملاقات اور تبادلۂ خیال کیے۔ شعبہ فارسی کے دفتر میں نشست ہوئی اس دوران فارسی کے اساتذہ و طلبا سے گفتگو جاری رہی جس میں شعبۂ فارسی کی تاریخی پس منظراور فارسی درس وتدریس پرگفتگو ہوئی۔ساتھ ہی گنگاندی کے ساحل پر موجودتاریخی عمارت دربھنگہ ہائوس سے رو شناس کرایاگیا۔ شعبۂ فارسی کے استاد ڈاکٹر محمد ابو الکلام آزاد نے کلچرل کائونسلر جناب ڈاکٹر فرید الدین فرید عصر اور ڈاکٹر محمد محمود عالم نے ڈائریکٹرمرکز تحقیقات فارسی ،ایران کلچر ہائوس جناب ڈاکٹر قہرمان سلیمانی کو شال پیش کرکے استقبال کیے۔ ساتھ ہی شعبہ فارسی کے شاگردوں کی طرف سے گلدستہ و مومینٹوپیش کیا گیا۔ وفد نے اپنے اس دورے کو بہار میںفارسی زبان وادب کے لیے خوش آئندقرار دیا ،اور کہا کہ بہار فارسی زبان وادب کا مرکز رہا ہے اور نسخۂ خطی کا ذخیرہ یہاںمختلف جگہوں پر موجود ہیں، جس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نیز انہوں نے طلبا واساتذہ کو ایران کا تعلیمی دورہ کر کے وہاں کی ثقافت ، تہذیب ،تمدن اور ایران کی تاریخ وادب کو جاننے کی دعوت دی۔طلبا کو ترغیب دیتے ہوئے بتایا کہ فارسی میں بھی سنہرے مواقع موجود ہیں، شرط یہ ہے کہ زبان وادب پر اچھی گرفت ہو۔وفد نے اپنے اس دورےپر بہت ہی مسرت وشادمانی کا اظہار کیااور شعبۂ فارسی پٹنہ یونیورسٹی کے تابناک مستقبل کے لیے باہمی اشتراک وتعاون کی تجویز پیش کی۔
صدرشعبہ فارسی پٹنہ یونیورسٹی ڈاکٹر محمد صادق حسین جو اس موقع پر تہران یونیورسٹی اور نیشاپور یونیورسٹی ،ایران کے انٹر نیشنل کانفرنس میں شرکت کی غرض سے سفر پرہیں اسکے باجود ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مہمانوں سے جڑے رہے اور اپنی عدم موجودگی کا احساس نہیں ہونے دیا۔اس موقع پرپروفیسر محمد عابد حسین ، پروفیسر ترون کمار،سابق ڈین فیکلٹی آف ہیومنیٹیزپٹنہ یونیورسٹی اور شعبہ فارسی کے استاد ڈاکٹر محمد ابو اکلام آزاد ، ڈاکٹر محمد محمود عالم اور ڈاکٹر نور اشرف ،شعبہ کے ریسرچ اسکالرس عبد المتین ،پروین کمار،محمد سجاد،سید شبیر مہدی اور ایم اے کے طالب علم سید غلام فانی، الطاف رضا، شگفتہ عالم، مظہر عالم، ناہید پروین وغیرہم کے علاوہ دیگر اساتذہ و طلباء بھی موجود تھے۔