جھارکھنڈ میں 13 اور 20 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے

تاثیر  15  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی، 15 اکتوبر:۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے اور انتخابی نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ یہ اعلان چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں جھارکھنڈ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جھارکھنڈ میں دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ پہلا مرحلہ 13 نومبر اور دوسرا 20 نومبر کو ہوگا۔ جھارکھنڈ میں 23 نومبر کو ایک ساتھ ووٹوں کی گنتی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں 81 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ اس میں 44 جنرل، 28 ایس ٹی اور 9 ایس سی سیٹیں ہیں۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں 2.6 کروڑ سے زیادہ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ 20281 علاقوں میں کل 29562 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ شہری علاقوں میں 5042 پولنگ سٹیشنز اور دیہی علاقوں میں 24520 پولنگ مراکز ہوں گے۔