ایودھیا کے اے ڈی ایم سرجیت سنگھ کی مشتبہ حالت میں موت

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ایودھیا، 24 اکتوبر: ایودھیا کے اے ڈی ایم (لا اینڈ آرڈر) سرجیت سنگھ کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ جمعرات کو وہ ایودھیا کوتوالی علاقے کے سول لائنز کے سرساری کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی انتظامیہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈویژنل کمشنر گورو دیال، ضلع مجسٹریٹ چندر وجے سنگھ اور ضلع انتظامیہ کے تمام اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس قتل اور خودکشی دونوں زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ مشتبہ حالات میں اے ڈی ایم کی لاش ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ فرانزک ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔