پاکستان میںبابر اعظم کو انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں آرام دینے کی تجویز

تاثیر  13  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،13اکتوبر :۔پاکستان کے بہترین بلے باز مانے جانے والے بابر اعظم ان دنوں فارم میں نہیں ہیں جس کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔حالیہ دنوں میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کیسلیکٹرز نے فارم میں نہ ہونے کی وجہ سے بابر اعظم کو آرام دینے کی تجویز دے دی۔
ٹیسٹ میچوں کی گزشتہ 18 اننگز میں بابر اعظم ایک ففٹی بھی نہیں بنا سکے ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2022ء کے بعد سے کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں۔
وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم کی جگہ کامران غلام اور ابرار احمد کی جگہ اسپنر مہران ممتاز کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری سے ہوگا۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔